Tuesday, April 30, 2024

وزیر اعظم کا سعودی عرب میں مصروف دن،عمرہ کی ادائیگی ،ملکی سلامتی کےلئے دعائیں

وزیر اعظم کا سعودی عرب میں مصروف دن،عمرہ کی ادائیگی ،ملکی سلامتی کےلئے دعائیں
March 5, 2015
مکہ مکرمہ (ویب ڈسک )وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں مصروف دن گزارہ۔ وزیر اعظم  نے سب سے پہلے  عمرہ ادا کیا۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے کر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں  مانگیں اور نوافل ادا کئے۔ ۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے بعد وزیر اعظم جدہ پہنچ گئے  اور اہم سعودی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ گزشتہ روز جب وزیراعظم سعودی عرب پہنچے تھے تو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود ایئرپورٹ پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا تھا جس کے بعد ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا تھا۔