Thursday, September 19, 2024

وزیر اعظم نے یوتھ ٹریننگ کے تحت تمام ضلعی حکومتوں سے خالی اسامیوں کی فہرست طلب

وزیر اعظم نے یوتھ ٹریننگ کے تحت تمام ضلعی حکومتوں سے خالی اسامیوں کی فہرست طلب
April 8, 2015
لاہور(ویب ڈٰیسک)وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کےتحت تمام ضلعی حکومتوں سے خالی آسامیوں کی فہرست طلب کرلی۔ خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک سالہ انٹرنشپ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت تمام ضلعی حکومتوں سے خالی آسامیوں کی فہرست طلب کرلی خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک سالہ انٹرنشپ دی جائے گی۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ اعزازیہ بھی دیا جائے گا جو وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ تربیت کے اختتام پر امیدواروں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا جوملازمت کے حصول کیلئے بھی کارآمد ہوگا۔ انٹرنشپ کیلئے امیدوار کے پاس ماسٹر ڈگری یا میٹرک کے بعد سرکاری ادارے سے فنی تربیتی کورس کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ امیدواروں کی ایم اے کی ڈگری ایچ ای سی سے منظورشدہ ادارے کی ہونا لازمی ہے میٹرک پاس امیدواروں کے پاس فنی تربیتی کورس کا سرٹیفکیٹ کسی سرکاری ادارے کا ہونا ضروری ہے۔