وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں توانائی پر جاری منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کول پاور پراجیکٹ پر بھی غور کیا گیا ۔
وزیر اعظم کو اجلاس میں توانائی کی طلب اور رسد پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر مملکت پٹرولیم اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔