وزیر اعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے ، بلاول بھٹو
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے ، پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں ، تمام پاکستانیوں کی بات کرے ۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا۔
اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔