وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، دیگر سیاسی رہنماؤں اور پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں پہلی فتح سمیٹنے پر مبارکباد دی ۔
وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا قومی ٹیم نے پہلے میچ میں خراب کارکردگی کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، آپ میں ٹیلنٹ ہے ،صرف یقین کرنا ہے کہ آپ جیت سکتے ہیں ۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1135604964909355009
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1135616198417231872
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی اور اچھے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی ۔
انہوں نےآئندہ کے میچز کے لیے نیک خواہشات کابھی اظہارکیا۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،رہنما ن لیگ مریم نواز،وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔