وزارت خارجہ نے نیپال میں مزید امداد بھجوانے کےلئے این ڈی ایم اے کو مراسلہ بھجوادیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خارجہ نے نیپال میں مزید امداد بھجوانے کےلیے این ڈی ایم اے کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کومراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں زلزلہ سے ہونےوالی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
زلزلہ متاثرین کومزید امداد کی ضرورت ہےاس لیے کٹھمنڈوامداد بھجوانے کےلیے انتظامات کیے جائیں۔
این ڈی ایم اے نے مزید امداد بھجوانے کےلیے وزیراعظم سے اجازت مانگ لی ہے،وزیراعظم کی اجازت ملنے کےبعد نیپال میں مزید امدادی سامان بھجوایا جائےگا۔