Thursday, September 19, 2024

ورلڈ کپ سے پہلے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں، خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد سکواڈ میں شامل

ورلڈ کپ سے پہلے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں، خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد سکواڈ میں شامل
March 8, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ کپ سے پہلے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔ خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور شاہد آفریدی میں اختلافات کی خبریں بھی دم توڑ گئیں۔ انیس مارچ کوپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہو گا یا نہیں کچھ پتہ نہیں تاہم تمام تر خدشات کے باوجود میچ کی ٹکٹیں وقت سے پہلے ہی فروخت ہو گئیں۔ شائقین کرکٹ نے آئو دیکھا نہ تائو ساری ٹکٹیں خرید کر سب سے بڑے معرکے میں دلچسپی کا ثبوت دیدیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم میں خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کر لیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے اعلان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی اور کپتان شاہد آفریدی میں ٹی ٹوینٹی ٹیم کی سلیکشن پر اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور کپتان شاہد آفریدی نے باہمی مشاورت سے ٹی ٹوینٹی کی ٹیم تشکیل پائی تھی۔ سلیکشن کمیٹی اور شاہد آفریدی کے درمیان ٹیم کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کی شکست کے بعد اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔