Thursday, September 19, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی دو ہزار سولہ کا آغاز، افتتاحی میچ میں زمبابوے کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے ایک سو انسٹھ رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوینٹی دو ہزار سولہ کا آغاز، افتتاحی میچ میں زمبابوے کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے ایک سو انسٹھ رنز کا ہدف
March 8, 2016
ناگپور (ویب ڈیسک) زمبابوے اور ہانگ کانگ کے میچ سے ورلڈ ٹی ٹوینٹی دو ہزار سولہ کا  آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے ایک سو انسٹھ رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان ہملٹن مسکاڈزا سباندا نے اننگز کا آغاز کیا۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ بیس رنز پر گری جب ہملٹن مسکاڈزا بیس رنز بنا کر تنویر افضل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اڑتیس کے مجموعی اسکور پر موتمبامی بھی بغیر کوئی اسکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ وقفے وقفے سے زمبابوے کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن سباندا نے ایک اینڈ سے اسکور بورڈ رواں رکھا۔ اختتامی اوورز میں ایلٹن چگمبرا نے تیرہ گیندوں پر تیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اسکور کو ایک سو اٹھاون تک پہنچا دیا۔ ہانگ کانگ کے تنویر افضل اور اعزاز خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔