نیویارک میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
نیو یارک (92 نیوز) نیو یارک میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ 29 سالہ نعمان سلیمی کو سرمیں گولی ماری گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے انتیس سالہ نعمان سلیمی کو سر کے پیچھے گولی مارنے کے بعد لاش بروکلن اسٹریٹ پر پھینک دی اور ٹیکسی لیکر فرار ہوگیا۔
مقتول دو روز بعد ہی ٹیکسی ڈرائیونگ کا پیشہ چھوڑ کر فارمیسی میں کام کرنے والا تھا۔ نعمان سلیمی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اُس کی تین سے چار ماہ بعد شادی طے تھی ۔
پولیس نے قتل سے متعلق معلومات دینے پر پانچ ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔