Friday, September 20, 2024

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر مارٹن کرو دنیا چھوڑ گئے

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر مارٹن کرو دنیا چھوڑ گئے
March 3, 2016
آک لینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر مارٹن کرو تریپن برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میدان میں جیت کے لیے لڑنے والے شہرہ آفاق کرکٹر حقیقی زندگی میں کینسر سے لڑ رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈ کرکٹر مارٹن کرو تریپن برس کی عمر میں چل بسے۔ مارٹن نے 19 سال کی عمر میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ مارٹن کرو کا شمار نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں ہوتا تھا۔ یہ مارٹن کرو ہی تھے جنہوں نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی روایت ڈالی۔ نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر نے 77 ٹیسٹ اور 143 ایک روزہ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 45.36 کی اوسط سے 5,444 رنز بنائے۔ مارٹن کرو نے 16 ٹیسٹ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور سری لنکا کے خلاف 1991ءمیں اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ انفرادی 299 رنز بنائے۔ مارٹن پارٹ ٹائم میڈیم پیسر بھی تھے لیکن ان کی ریورس سوئنگ کو کھیلنا مشکل ہوتا تھا۔ وسیم اکرم نے مارٹن کی جارحانہ بلے بازی اور باو¿لنگ کے دوران ریورس سوئنگ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مارٹن کرو نے 1992ءکے کرکٹ کے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔