نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ مستعفی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے پی سی بی کی طرف سے پہلے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کرنے پر استعفیٰ دیدیا
تفصیلات کےمطابق ہیڈ کوچ محمد اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کمنٹری کی تھی جس پر پی سی بی نے ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی جس پر انہوں نے وضاحت دینا گوارہ نہ کی اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کو ترجیح دی ۔
واضح رہے کہ پی سی بی قوانین کے مطابق کوئی بھی ’آفیشل‘ میچ میں کمنٹری نہیں کرسکتا لیکن محمد اکرم نے ’آفیشل‘ ہونے کے باوجو د کمنٹری کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔