نکاح کے بعد دعوت طعام، عمران خان کا ولیمہ بنی گالہ میں ہو گا
اسلام آباد (92) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بار پھر دلہا بن گئے ۔ نکاح ہو گیا ، رخصتی بھی ہو گئی اور اب ولیمے کی باری ہے ۔ کپتان کے ولیمے کی تقریب چند روز میں بنی گالہ میں منعقد کی جائیگی ۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سادہ لیکن پروقار ولیمے کی تقریب میں رب العالمین کا شکرادا کیا جائیگا ۔ عمران خان کی خواہش پر تقریب محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ نکاح کے بعد عمران خان بیرون ملک نہیں جا رہے ۔ ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ۔