نومبر میں بھی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ، وزیر اعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا نومبر میں بھی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ مسلسل چھ ماہ سے بڑھتی ترسیلات زر نومبر میں دو ارب ڈالر سے زائد ہو چکیں۔ گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر میں 28 اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔
ملکی معیشت
کیلئےمزید خوشخبری ہےکہ ماہِ نومبر کےدوران بھی ترسیلاتِ زر بڑھتی رہیں۔
یوں یہ ریکارڈ چھٹا (6th) ماہ ہےکہ انکا حجم مسلسل 2 ارب $ سےزائد رہا۔
مرکزی بنک کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت 2.4%جبکہ نومبر 2019 کےمقابلےمیں
28.4% اضافےکےساتھ یہ ترسیلاتِ زر 2.34 ارب $ کی سطح تک
پہنچیں۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1337295412764536837?s=20
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1337295412764536837?s=20
ریکارڈ چھٹے ماہ بھی ترسیلات زر 2 بلین ڈالر سے زیادہ ہیں۔ نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رواں سال ترسیلات زر 28 اعشاریہ 4 فیصد بڑھیں۔