Tuesday, April 30, 2024

نور مقدم قتل کیس ، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج

نور مقدم قتل کیس ، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج
August 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکرجعفر اور عصمت آدم جی پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ملزمان پر الزام عائد ہے کہ وہ قاتل کے ساتھ  فون کال اور واٹس ایپ پر رابطے میں تھے۔ ملزمان  ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ  عصمت آدم اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔