Thursday, September 19, 2024

نوازشریف کی سپریم کورٹ پیشی،صحافیوں کے سوالات پر قطعی خاموش رہے

نوازشریف کی سپریم کورٹ پیشی،صحافیوں کے سوالات پر قطعی خاموش رہے
December 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکپتن  میں محکمہ اوقاف کی اراضی سے متعلق کیس  میں نواز شریف سپریم کورٹ میں  پیشی کیلئے پہنچے تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی مگر نواز شریف مکمل خاموشی اختیار کئے  رہے ۔ نوازشریف 7 برس بعد سپریم کورٹ  میں پیش ہوئے توبجھے بجھے سے نظر آئے،ایسے لگ رہا تھا جیسے نجانےکس چیز کی پریشانی ہے۔ نوازشریف عدالت پہنچے تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی  لیکن  خاموشی کے سوا کوئی جواب نہ ملا۔ صحافیوں نے کہامیاں صاحب کچھ تو بولیں ، سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ صحافی سوال کرتے رہ گئے مگرنوازشریف نے چپ کا روزہ نہ توڑا۔ پاکپتن اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا ،نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے لیکن میڈیا سےگفتکو کیے بغیر ہی چلے گئے۔