Friday, September 20, 2024

نوازشریف کی تین ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

نوازشریف کی تین ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی
February 21, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نظرثانی اپیل خارج ہونے کے بعد آئین کے تحت درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔

نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں ہوئی۔ سماعت کے لیے نوازشریف کی جانب سے وکیل عائشہ حامد پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ریمارکس میں کہا گیا کہ نظرثانی اپیل خارج ہونے کے بعد آئین کے تحت درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔

نوازشریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ایک سے زائد جائیدادوں پر ایک ہی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیاجا سکتا ہے۔

اس سے قبل تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست اسلام آباد کی احتساب عدالت، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے بھی مسترد کی جا چکی ہے۔