نوازشریف نے دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا، آصف زرداری
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا ، اب بڑے پیغام بھیجتے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ ان کے ساتھ جنت میں نہیں جانا چاہتا۔
سابق صدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروائی جا رہی ہے ، ان کو کیا پتہ لانڈھی جیل جانا ہے یا کہیں اور،میاں صاحب کی سوچ جمہوری نہیں،وہ صرف اپنا سوچتے ہیں ۔
سابق صدر کا لاہور میں 5 مقامات پر جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔