نوازشریف سے اندھیرے ختم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے اندھیرے ختم کرنے کابدلہ لیا جا رہا ہے ، آج کا فیصلہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی بھی اقدام ن لیگی قیادت کے حوصلے پست نہیں کرسکتا، یہ احتساب کے نام پر انتقام نہیں تو اور کیا ہے ۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں عدالت میں پیش کردہ رپورٹس میں لکھا تھا کہ کلثوم نواز کے ڈاکٹرز نے ان کےشوہرسےمشاورت کرنی ہے جبکہ نیب پراسیکیوٹر نےمیڈیکل رپورٹ دیکھ کر کہا اس میں کوئی ایسی بات نہیں کہ پورا خاندان لندن پہنچ جائے ،اس طرح کی شرمناک بات کرنا نیب پراسیکیوٹرکیلئے نامناسب ہے۔