Thursday, September 19, 2024

نوازشریف دہشتگردوں جبکہ عمران خان چوہوں کے خلاف برسرپیکار ہیں: پرویز رشید

نوازشریف دہشتگردوں جبکہ عمران خان چوہوں کے خلاف برسرپیکار ہیں: پرویز رشید
April 2, 2016
وفاقی وزیر اطلاعات  پرویز رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ عمران خان چوہوں کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔۔۔۔  وزیر اطلاعات  کرکٹ میں ناکامی پر وزیر اعظم کے رد عمل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کو ہی گول کر گئے اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف دہشت گردوں جبکہ عمران خان چوہوں کے خلاف برسرپیکار ہیں تاہم دہشت گردوں کا نیٹ ورک، مواصلاتی نظام اور ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، ہمیں انتہاپسندی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، بڑے مسائل پر محنت سے بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ پرویز رشید نے کپتان پر تنقید کا موقع یہاں بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ کہنے لگے عمران خان آج کل چوہا سیاست کر رہے ہیں۔ اگر وہ کے پی کے کو چوہا فری کریں تو انہیں مانوں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں، حکومت دہشت گرد گروہوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔