نواز شریف آرمی چیف کیخلاف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح ہو، پرویز الٰہی
لاہور ( 92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف آرمی چیف کیخلاف ایسے بولتے ہیں جیسے ان میں مودی کی روح ہو ، نواز شریف صاحب یہ یاد رکھیں آج جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے ہے،ملک کی اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے ۔
لاہور میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے یوم تاسیس پرتقریب سے خطاب میں کہا پنجاب ایمرجنسی سروس میری فیملی کی مانند ہے ،اپنے ہاتھوں سے لگائے ہوئے اس درخت کو بھول نہیں سکتا ۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ریسکیوسروس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام ریسکیورزکو سروس اسٹرکچر بھی دیا جا رہا ہے۔