Tuesday, April 30, 2024

نندی پور کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر

نندی پور کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
February 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے نندی پور کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا ۔ احتساب عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ،  رہنما تحریک انصاف بابر اعوان اور شریک ملزمان پر قومی خزانے کو 27 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت کی جانب سے 11 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے 20 فروری کو سنایا جانا تھا ، 20 فروری کو فیصلے 25 فروری تک کے لئے موخر کیا گیا تھا جسے آج پھر 8 مارچ کیلئے موخر کر دیا گیا۔ قبل ازیں نندی پور ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ  بابر اعوان پبلک آفس ہولڈر تھے ، بااختیار تھے ، ان کی درخواست بریت ناقابل سماعت ہے  لہذا مسترد کی جائے ۔ بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ کوئی ثبوت نہیں کہ میری وجہ سے نندی پور منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔