نقیب اللہ قتل کیس، راؤانوار کا قریبی ساتھی ڈی ایس پی قمر احمد گرفتار
کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، راؤ انوار کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی قمر احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق ڈی ایس پی قمر احمد نقیب قتل کیس میں ملوث ہے۔دوسری جانب راؤانوار کےمحافظ علی رضا نے اہم نام اُگل دیئے ہیں ۔
علی رضا نے کہا کہ ڈی ایس پی قمر احمد ، فیصل چوہدری ، امان اللہ مروت اور شعیب شوٹر خاص آدمی ہیں۔