نزیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج
اسلام آباد (92 نیوز) ایم پی اے نزیر چوہان کے مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر پر الزامات کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ریس کورس میں نزیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مذہبی عقیدے سے متعلق الزامات پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں دو سو اٹھاون، پانچ سو چھ، ایک سو نواسی اور ایک سو ترپن کی دفعات شامل ہیں۔
کچھ نادان دوست
ابھی بھی سوشل میڈیا پہ کمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں نیچھے دی ایف آئی آر
کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق
جرم ہے اور افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا اور میری مدیت میں لاہور
پولیس نے اسکا مقدمہ درج کردیا ہے pic.twitter.com/9NLkQXEukD
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پر گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں۔ ایک مسلمان پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے۔ افسوس !یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا ۔ میری مدعیت میں لاہور پولیس نے اس کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Using religion
card for personal vendetta is despicable Lahore Police must take strict
action against Nazeer Chohan MPA for using third rated tactics against
@ShazadAkbar
Shahzad is doing his job State cannot function if it fails to safeguard
his officials against such attacks
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ذاتی انتقام کیلئے مذہبی کارڈ کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا پولیس کو رکن پنجاب اسمبلی نذیرچوہان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر اپنا کام بہتر انداز سے کر رہے ہیں۔ اپنے آفیشلز کے دفاع میں ناکامی پر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتی۔