Tuesday, April 30, 2024

نثارکھوڑونے بھٹو کے قتل پر مٹھائیاں بانٹیں،ملک میں کرپشن کے بڑے ذمہ دارڈاکٹرعاصم ہیں :ذوالفقار مرزا

نثارکھوڑونے بھٹو کے قتل پر مٹھائیاں بانٹیں،ملک میں کرپشن کے بڑے ذمہ دارڈاکٹرعاصم  ہیں :ذوالفقار مرزا
April 29, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ  ذوالفقار مرزا  کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو نے  بھٹو  کے قتل پر مٹھائیاں  بانٹیں  وہ سندھ کےغدار ہیں ،شرجیل میمن جس روز  وزارت سے اتریں گے تو لوگ  ان کا سڑک پر چلنا  دو بھر کردیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان میں کرپشن کے  سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   نثار کھوڑونے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں وہ پیپلز پارٹٰی کے کیسے دوست ہوسکتے ہیں  وہ تو بھٹو کے قاتل اور سندھ کے غدار ہیں ۔ ذوالقفار مرزا نے اپنے سابق دوست شرجیل  میمن کو بھی نہیں  بخشا اور  کہا کہ  وہ تمام عمر وزیر   تونہیں رہیں گے جس روز سڑک  پر  آئیں گے تو  لوگ چلنے  نہیں دیں گے۔ سابق  وزیر داخلہ سندھ نے یہ  دھمکی بھی  دے ڈالی  کہ جن لوگوں نے ان  کےخلاف پریس کانفرنس کی وہ  ان میں سے ایک ایک کو دیکھ لیں گے۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ گورنر عشرت العباد نے میری منتیں کیں کہ صولت مرزا کا والد ہسپتال میں داخل ہیں اسے چھوڑ دیں کچھ وقت کےلئے ،مجھے پتہ تھا کہ عشرت العباد صولت مرزا کو بھگانا چاہتے ہیں اس لئے میں نے انہیں جیل سے باہر نہیں نکلنے دیا ۔ ذوالفقار مرزا سے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر الزام لگایا کہ ملک بھر میں کرپشن کا سب سے بڑا ذمہ دار ڈاکٹر عاصم ہیں جن کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور انہوں نے صحت کے شعبے میں بھی کرپشن کی بنیاد رکھی ۔