نبیل گبول کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
کراچی (92نیوز) ماضی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کو چھوڑ کر جانے والے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اس بار تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نبیل گبول تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کراچی میں کریں گے تاہم تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل گبول اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔