Tuesday, April 30, 2024

نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ کی دنیا تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ سائبر سکیورٹی ماہرین کا انکشاف

نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ کی دنیا تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ سائبر سکیورٹی ماہرین کا انکشاف
September 20, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سائبر سکیورٹی ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ہیکرز انٹرنیٹ کو تباہ کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سکیورٹی سے وابستہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز گزشتہ ایک سال سے انٹرنیٹ کے اہم اداروں پر تسلسل سے حملے کر رہے ہیں۔ ہیکرز کے ان حملوں کا مقصد ان اداروں کے دفاعی نظام کی خامیاں تلاش کرنا ہے۔ ان حملوں میں کسی ویب سائٹ پر بے تحاشا ڈیٹا بھیج کر اسے مفلوج کر دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات ہیکر ویب سائٹ کے مالکان کو ڈی ڈوس کی دھمکی دے کر تاوان وصول کرتے ہیں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر مختلف اقسام کے ڈی ڈوس کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں کہ ڈیجیٹل کمپنیاں کس نوعیت کے دفاعی نظام استعمال کر رہی ہیں۔