Tuesday, April 30, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے ، را، کےپاکستان سے ایجنٹوں کو بلوانے کے طریقہ کارکا سراغ لگالیا

نائنٹی ٹو نیوز نے ، را، کےپاکستان سے ایجنٹوں کو بلوانے کے طریقہ کارکا سراغ لگالیا
June 27, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے سینئررہنما طارق میرنے مبینہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی جماعت ناصرف بھارت سے فنڈ لیتی رہی بلکہ اس نے کارکنوں کو تربیت بھی دی،بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را پاکستان  سے ایجنٹوں کو کس طرح  بلواتی اور تربیت دیتی تھی، نائنٹی ٹو نیوز سے سراغ لگالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے سینئررہنما طارق میرنے مبینہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی جماعت ناصرف بھارت سے فنڈز لیتی رہی بلکہ اس نے کارکنوں کو تربیت بھی دی،بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را پاکستان  سے ایجنٹوں کو کس طرح  بلواتی اور تربیت دیتی تھی یہ صرف فلمی سین ہی نہیں بلکہ حقیقت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،ایم کیوایم کے رہنما طارق میرنے مبینہ  انکشاف کیا ہے کہ متحدہ کے کارکن بھارت میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرتے ہیں،انٹیلی جنس اداروں نے، پاکستان سے ایجنٹ بھارت بلوانے کے لیے، را، کے خفیہ طریقے کا کھوج لگا لیا اورذرائع کہتے ہیں کہ یہ ایجنٹ ماہی گیروں کے روپ میں بھارت جاتے ہیں۔ پاکستان سے جانے والے یہ ایجنٹ طے شدہ منصوبے کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں اورپھرانہیں خوش آمدید کہہ کردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ان کی گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری اورشناخت کے بعد ماہی گیروں کا روپ دھارے ان دہشت گردوں کو علیحدہ کرکے را کے حکام اورفوجی افسروں سے ملوایا جاتا ہے،را ،کی جانب سے  ان پاکستانی ایجنٹوں کو تمام آسائشیں اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ بھارتی افواج اور را کے اہلکاران ایجنٹوں کو جدید اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کے داؤ پیچ سکھاتے ہیں، ان کی برین واشنگ بھی کی  جاتی ہے۔ اورپھراس ڈرامے کی اگلی قسط میں ان دہشت گردوں کوجذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈرپر پاکستان کے حوالے کردیا جاتا ہے،جن میں سے اکثرروپوش ہوکر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا شروع کردیتےہیں۔