میکسیکو میں چینی نئے سال کو منانے کیلئے جشن
میکسیکو سٹی (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح میکسیکو سٹی میں بھی نئے قمری سال کی آمد کا جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شاندار دھنوں پر رقص کر کے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
جشن کے دوران ڈریگن ڈانس کا بھی خوب تڑکا لگا ۔
ادھر روس کے چڑیا گھر کا ریچھ کئی روز سے بیمار ہے ۔ اس موقع پر کئیر ٹیکر ریچھ کے پاس آیا
،گلے لگایا اور حوصلہ بڑھایا تاکہ وہ بہتر محسوس کر سکے ۔
دوسری طرف جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس کے موقع پرشمالی کوریا سے آئی چیئرلیڈرز سب کی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔
خوبصورت خواتین کے اس دستے نے اولمپک پارک میں آئے ہزاروں جنوبی کورین و دیگر غیر ملکی شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے میوزک ،رقص اور پریڈ کی ایسی شاندار پرفارمنس دکھائی کہ دیکھنےوالے دنگ رہ گئے ۔
اس کے علاوہ برازیل کے شہر ری ڈی جینریو میں رنگارنگ کارنیوال میں رونقیں بکھرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دنیا بھر میں شہرت یافتہ برازیل کے سامبا سکول کے فنکاروں نےایسی شاندار کارکردگی پیش کی کہ دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ۔
رنگ برنگے ثقافتی لباس کےساتھ موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے فنکاروں نے شرکا کے دل موہ لئے ۔