میرپور خاص ، ہراساں کرنے پر سول ہسپتال میں نرسوں کا ڈاکٹر پر تشدد
میرپور خاص ( 92 نیو ز) میرپور خاص سول ہسپتال میں نرسوں نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر ڈاکٹر رمیش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
اسپتال کے دیگر سٹاف نے ڈاکٹر رمیش کو نرسوں کے چنگل سے چھڑوایا ، نرسوں کی جانب سے ڈاکٹر رمیش پر رات کے اوقات میں ہراساں کرنے کا الزام عائد تھا ۔
انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر نرسوں نے خود ہی ڈاکٹر رمیش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔