Tuesday, April 30, 2024

میاں محمود الرشد کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کروانے والوں اہلکاروں کے اپنے خلاف مقدمہ درج

میاں محمود الرشد کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کروانے والوں اہلکاروں کے اپنے خلاف مقدمہ درج
November 19, 2018
لاہور (92 نیوز)وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشد کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے تینوں اہلکاروں کے اپنے خلاف ہی مقدمہ درج ہو گیا۔ وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشد  کے بیٹے سمیت پانچ افراد  کیخلاف مقدمے کا  ڈراپ سین ہو گیا۔ مقدمہ درج کروانے والے تینوں اہلکاروں کے خلاف ہی  مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انسپکٹر ریحان جمال کی مدعیت میں اے ایس پی گلبرگ کی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس اہلکار ندیم اقبال ، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کے خلاف  دوران ڈیوٹی جوڑوں سے رقم چھنتے اور فوٹیج بنانے کامقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان پر ویڈیو بنا کر بلیک ملک کرنے ، رقم لینے، اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اہلکاروں نے علی مصطفی اور فضا جمیل سے دو ہزار روپے چھینے اور اے ٹی ایم سے پچاس ہزار روپے نکلوانے کا بھی کہا۔ میاں محمود الرشد کے بیٹے ڈاکٹر حسن سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ دو اکتوبر کو تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہوا تھا۔ مقدمہ کے مدعی اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ بعد میں اہلکاروں نے افسران پر  پرچہ خارج کرنےکے دباؤ کا الزام عائد کیا تھا۔