مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا ’’باری‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے لگا
لاہور (92 نیوز) نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا رومانوی پنجابی گانا ’’باری‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے لگا۔
پنجاب کے روایتی کلچر سے سجے گانے کی ویڈیو میں مومنہ اور بلال نے ماڈلنگ کا مظاہرہ کیا۔