Thursday, May 2, 2024

موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئیں

موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئیں
January 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب میں آج کھلنے والے سرکاری اسکولز دوبارہ بند کر دئے گئے ، موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سردی کی شدت میں اضافے اور بارشوں کے باعث موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھائی گئیں ، سرکاری اسکولز 13 جنوی  سے دوبارہ کھلیں گے ۔ [caption id="attachment_260396" align="alignnone" width="281"]موسم سرما ‏ تعطیلات ‏ ‏12 جنوری ‏ ‏92 نیوز ‏ لاہور موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئیں ‏[/caption] پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات آج ختم ہو گئی تھیں ،  پنجاب میں آج اسکولوں کو کھولا گیا تھا مگر رات سے جاری بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہو گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے  12 جنوری تک چھٹیاں دے دی گئیں ۔ حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کے اعلان سن کر بچے پھولے نہیں سما رہے،کہتے ہیں اب مزید دن گھروالوں کےساتھ موج مستی کریں گے  ۔ دوسری جانب متحدہ محاز اساتذہ کے ترجمان کاشف شہزاد چودھری نے مزید چھٹیوں کی مخالفت کردی ،انکا کہنا تھاکہ چھٹیاں بڑھانے سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اکثر اسکول ابھی تک دسمبر ٹیسٹ نہیں لے سکے جبکہ بورڈ کے میٹرک امتحانات 24 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 5 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ سردی میں اضافے کے باعث والدین کی جانب سے چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔