مودی حکومت نے بھارت کی سرکاری ایئرلائنز فروخت کردی
نئی دہلی (92 نیوز) مودی حکومت نے بھارت کی سرکاری ایئرلائنز فروخت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے 18 ہزار کروڑ میں خریدا، 15 فیصد رقم حکومت، باقی سے قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
کمپنی کو ایئر انڈیا کے ملازمین کو ایک سال تک ملازم رکھنا ہوگا، کمپنی دوسرے سال ملازمین کیلئے گولڈن شیک ہینڈ آفر کر سکتی ہے۔