Thursday, September 19, 2024

منہ زور پرائیویٹ سکول مافیا کے گرد شکنجہ کس دیا گیا

منہ زور پرائیویٹ سکول مافیا کے گرد شکنجہ کس دیا گیا
March 8, 2016
لاہور (92نیوز) مہنگے سکول مافیا اور پنجاب حکومت اپنی جگہ پر ڈٹ گئے۔ گورنر پنجاب کے دستخطوں کے بعد فیسیں بڑھانے کو ریگولیٹ کرنے کا بل قا نون بن گیا۔ بھاری فیسیں لینے والوں نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ اوپر سے امتحا نات کے دن میں بچے اور والدین پریشان۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے بل پر دستخط کر دیے۔ دستخط کے ساتھ ہی بل قانون بن کر صوبے بھر میں نافذ ہو گیا۔ قانون کے تحت نجی تعلیمی اداروں کورجسٹرکرانا لازمی ہو گا۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیسوں میں ازخود اضافہ نہیں کر سکیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کو ماہانہ بیس ہزار سے چالیس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ کوئی بھی تعلیمی ادارہ بچوں کے والدین کوکسی مخصوص مقام سے نصابی کتب‘ یونیفارم یا دیگر مواد خریدنے کا پابند نہیں کر سکے گا۔ قانون کی منظوری کے ساتھ ہی نجی تعلیمی اداروں کےلئے رجسٹریشن اتھارٹی بھی وجود میں آگئی ہے۔ رجسٹریشن اتھارٹی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو جرمانے کرنے کا اختیار بھی مل گیا۔ بل کے مطابق رواں سال بھی گزشتہ سال والا فیس ا سٹرکچر برقراررہے گااور فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔