Thursday, September 19, 2024

منگ گونگ نامی طالب علم ایلومینیم کی بیٹری تیار کرنے میں کامیاب

منگ گونگ نامی طالب علم ایلومینیم کی بیٹری تیار کرنے میں کامیاب
April 8, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین ایلومینیم کی بیٹری تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ناصرف عام بیٹریوں سے سستی بلکہ پائیدار اور بہتر کارکردگی کی حامل ہیں۔ بیٹری منگ گونگ نامی طالب علم نے تیار کی ہے اس کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹری بہت جلدی چارج ہوتی ہے اور زیادہ دیر تک چلتی ہے۔ بیٹری منفی اور مثبت دو الیکٹروڈز پر مشتمل ہے۔ منگ گونگ کا کہنا ہے کہ ایلومینیم کی بیٹری ایک دن الکلی اور لیتھیم سے بنی بیٹریوں کی جگہ لے لیں گی۔ اس نے کہا نئی بیٹری زیادہ محفوظ اور ماحولیات دوست ہے۔ بیٹری کی تیاری میں ایلومینیم اور گریفائٹ استعمال کیا گیا ہے جو بہت ارزاں ہیں، اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اسے تہہ کیا جا سکتا ہے۔ ان بیٹریوں کے نتیجے میں مڑنے والے سیل بھی تیار کئے جا سکیں گے۔