Tuesday, April 30, 2024

منشا بم کے معاملے پر ایم این اے کرامت کھوکھر سے وزیراعظم کی ملاقات، ناراضی کا اظہار

منشا بم کے معاملے پر ایم این اے کرامت کھوکھر سے وزیراعظم کی ملاقات، ناراضی کا اظہار
October 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) منشاء بم کی تحریک انصاف سے سیاسی وابستی اور لاہور کی  زمینوں پر قبضہ کے معاملے پر  وزیر اعظم عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ایم این اے کرامت کھوکھر سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کرامت علی کھوکھر کے رویے سے سخت  ناراض  تھے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے  اس مسئلے پرایکشن لینے کے بعد پارٹی چیئرمین  اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی منشاء بم کی درپردہ پشت پناہی کرنے پر  ایم این اے کرامت کھوکھر  کو ایوان وزیر اعلی طلب کرکے سرزنش کی اور آئندہ ایسے معاملات میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرامت کھوکھر پارٹی کا اثاثہ  ہیں انہوں نے کبھی کسی قبضہ گروپ کا ساتھ نہیں دیا ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ چھوٹے لوگوں کو تنگ نہیں کرنا  اور بڑے مگر مچھوں  کو نہیں چھوڑنا  ، حکومت ہر ضلع کے اندر اینٹی انکروچمنٹ سیل بنارہی ہے جس سے مسائل کو  جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔