ملکی سیاست میں لفظ ’’لاڈلا‘‘ کی بازگشت سنائی دینے لگی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملکی سیاست میں آج کل ہر طرف لاڈلے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کھلاڑیوں کے کپتان کو اپنے مخصوص انداز میں لاڈلا کہا ۔
ابھی اس کی دھول بیٹھی نہیں تھی کہ عمران خان نے نواز شریف کو یاد کرا دیا کہ وہ کب اور کس کے لاڈلے تھے ۔
دوسری طرف پی پی پی نے بھی زبردست انٹری ڈالی اور نوازشریف اور کپتان دونوں کو ہی نشانے پر رکھ لیا اور ایک انوکھے لاڈلے کا ذکر چھیڑ دیا ۔