ملک میں زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو لاوارث بنا دیا گیا : ٹریڈ ایسوسی ایشنز
کراچی(92نیوز)کراچی کی ٹریڈ ایسوسی ایشنز حکومتی رویے سے پریشان ہیں ۔ ٹریڈرز کہتے ہیں ملک میں سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے کراچی شہرکو لاوارٖث بنا دیا گیا ۔ شہر میں موجود انفراسٹرکچر موہن جودڑو کا کا منظر پیش کرتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈسٹریل فورم نے صوبائی اور وفاق حکومت کو شہر کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے ملکی معشیت کی شہ رگ کراچی کی بہتری کے لیے کسی کو فکر نہیں ہے۔