ملک ریاض حسین کی ازبکستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ، کاروباری روابط بڑھانے پراتفاق
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی اور کاروباری ،تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملک ریاض حسین اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ازبک سفارتخانے میں ہوئی ۔ ملک ریاض نے ازبک رہنما کو پاکستان کے معاشی اورکاروباری حالات سے آگاہ کیا اور پاکستان کوسرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک قراردیا ہے ۔ اس موقع پر کاروباری اور تجارتی رابطے بڑھانے کیلئےایک یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔ ازبک نائب وزیراعظم نے ملک ریاض کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔