Thursday, May 2, 2024

ملتان کے نامور سرجن مصطفی کمال پاشا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

ملتان کے نامور سرجن  مصطفی کمال پاشا کورونا کے باعث انتقال کر گئے
July 15, 2020
ملتان ( 92 نیوز) ملتان کے نامورسرجن اور پہلے وائس چانسلر  نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازعصرنشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان نگل لی ، نامور سرجن اور پہلے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ، ڈاکٹرمصطفی کمال پاشا سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے ۔ ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کا 15 جون کو کورونا پوزیٹو آیا جس کے بعد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ،  مصطفی کمال پاشاء تین برس تک نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ، ان کی  نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔