ملتان میٹرو بس کرپشن کیس ، تین تعمیراتی کمپنیاں نقصان کی ادائیگی کیلئے تیار
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں 3 تعمیراتی کمپنیاں نقصان کی ادائیگی کے لئے تیار ہو گئیں ،ذرائع کے مطابق تینوں تعمیراتی کمپنیوں نے نقصان کی ادائیگیوں کیلئے درخواستیں دے دیں۔ معاملے پر حتمی فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کرے گا۔
گزشتہ برس 13 ستمبر کو ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے سینٹ کی خزانہ کمیٹی میں چشم کشا انکشافات کئے گئے تھے ۔
ملتان میٹرو منصوبے میں ایک ارب 84کروڑ41لاکھ کی کرپشن ہوئی ، چیئرمین ایس ای سی پی نے تسلیم کرلیا کہ یابیٹ نامی جس کمپنی کے ذریعے رقم چین منتقل کرنے کا الزام ہے وہ کمپنی پاکستان میں ہی کام کررہی ہے۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس سارے معاملے میں جے وی نامی ایک اور کمپنی پر بھی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام آرہا ہے۔ جو حبیب رفیق کنسٹریکشن سے تعلق رکھتی ہے۔