ملازمین کی ہڑتال پر انتظامیہ کا متبادل آپشنز پر سوچ وبچار
لاہور(92نیوز)ملازموں کی ہڑتال پر پی آئی اے انتظامیہ نے متبادل آپشنز پر سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔
نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ غیر ملکی ایئرلائن سے رابطوں پر بھی غورکیا جا رہا ہے ۔
لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد غیر حاضر ملازموں کی فہرستیں بھی بنائی جانے لگیں، جن کی برطرفی کا امکان ہے۔