Tuesday, April 30, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 90 روز ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 90 روز ہوگئے
November 2, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 90 روز ہوگئے، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں لاکھوں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، کاروبار، تعلیمی ادارے اور مواصلاتی نظام کی بندش بھی بدستور برقرار ہے۔ بھارت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے پر قابض فوج کی جانب سے 3 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نامور صحافی سدھارتھ ورادا راجن کہتی ہیں وہ بہت شرمندہ ہیں، آج میرا بھارت مہان نہیں کہہ سکتی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے کرفیوکے باعث مقبوضہ وادی میں کاروبا مکمل طور پر معطل ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں کشمیری بچوں کا مستقبل داﺅ پر لگا ہے۔ بھارت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے پر بھارتی پولیس کشمیری صحافیوں کا پیچھا کرتی ہے اور انہیں ڈراتی دھمکاتی ہے، خواتین صحافیوں کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی کارکن ارون دھتی رائے اور خبر رساں ادارے دی وائر کے ایڈیٹر سدھارتھ ورادا راجن نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا۔ ارون دھتی رائے کہتی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بہت شرمندہ ہوں، یہ ہماری بھی لڑائی ہے، بھارت میں ایک نئی تحریک اور میڈیا کی ضرورت ہے۔