مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کےخلاف ضلع بڈگام میں کشمیریوں کا احتجاج
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کےخلاف ضلع بڈگام میں سیکڑوں کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹس اورآنسو گیس کی بوچھاڑ کر دی، متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 21 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جس کی پیلٹس لگنے سے آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔
مظلوم کشمیری گزشتہ روز شہید کئے گئے معراج الدین شاہ نامی نوجوان کی شہادت کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔