Saturday, May 18, 2024

مقبوضہ کشمیر: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افسروں سمیت سات بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افسروں سمیت سات بھارتی فوجی ہلاک
November 29, 2016

 سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں دو مختلف مقامات پرچند مسلح افراد کےحملے پربھارتی فوج اب تک قابو نہ پاسکی،فائرنگ کے تبادلہ میں اب تک دوافسروں سمیت سات بھارتی فوجی ہلاک اورڈی آئی جی بی ایس ایس ایف سمیت تین افرادزخمی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر تین سے چار حریت پسندوں نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع نگروٹہ میں آج صبح مسلح افراد نے بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں دو افسر ہلاک ہوئے ان میں سے ایک میجرتھا جبکہ دوسرے کی شناخت ابھی ظاہرنہیں کی گئی دوزخمی بھی ہوئے۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی فوجی کیمپ کےمیس کو مسلح افراد سے خالی نہ کرایا جا سکا۔ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ رات کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے صبح پھر حریت پسندوں کی تلاش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تین سے چار مسلح افراد اندرموجود ہیں، سیکورٹی فورسز نے ارد گرد کا علاقہ مکمل بند کردیا ہے۔ دوسری جانب انڈین سرحدی حفاظتی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے سامبا ضلع کے رام نگر اور چملی یال سیکٹر کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈی آئی جی بارڈر سکیورٹی فورس بی ایس کسانا سمیت تین بی ایس ایف کے اہلکاربھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔