مفتاح اسماعیل کو نوازنے پر لیگی وزرا اور ارکان قیادت سے ناراض
اسلام آباد (92 نیوز ) بجٹ پیش کرنے کیلئے مشیر خزانہ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے نوازنے پر جہاں حکومت کو اپوزیشن سمیت عوام سے کوسنے سننے کو مل رہے ہیں وہیں حکومتی جماعت کے اپنے ہی وزرا اور ارکان بھی خفا ہیں ۔
مریم اورنگزیب،انوشہ رحمان،طارق فضل اور رانا افضل نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانے کے عہدے سے نوازنے پر شدید احتجاج کا احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہماری خدمات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔