معصوم بچی کے ساتھ مبینہ درندگی کا چیف جسٹس نےازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آئی جی سندھ سے 48 گھنٹوں میں واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کی 6 سالہ سویرا کو نامعلوم ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد کے قتل کرنے کی غرض سے تشدد کر کے ندی میں پھینک دیا تھا، بعد میں طوبیٰ شدید زخمی حالت میں کورنگی میں ملی۔ میڈیا میں طوبٰی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی خبروں پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔