Friday, September 20, 2024

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سے سیاست میں بھونچال، سازشیں تلاش کرنے کے بجائے تحقیقات کرنی چاہئیں: نثار کھوڑو

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سے سیاست میں بھونچال، سازشیں تلاش کرنے کے بجائے تحقیقات کرنی چاہئیں: نثار کھوڑو
March 5, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سے سیاسی درجہ حرارت روز بروز کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو کہتے ہیں اگر کسی شخص نے ہوش وحواس میں کوئی بات کی ہے تو اس کے پیچھے سازشوں کو تلاش نہیں کرنا چاہیے۔ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کیا کی سیاست میں تو جیسے بھونچال ہی آگیا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے ہوش وحواس میں کوئی بات کہی ہے تواس کے پیچھے سازشیں تلاش کرنے کے بجائے تحقیقات کرنی چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ جو بات مصطفیٰ کمال کر رہے ہیں وہی بات صولت مرزا اور ذولفقار مرزا بھی کر چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بولے ایم کیو ایم کو اب صرف عوام کی خدمت پر دھیان دینا ہے۔ انیس قائمخانی اور مصطفیٰ کمال بھی اختیارات کیلئے جنگ میں وسیم اختر کا ساتھ دیں۔