Friday, September 20, 2024

مصطفیٰ کمال نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

مصطفیٰ کمال نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
March 3, 2016
کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال نے اپنی دھواں دھار پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان کر دیا۔ سابق سٹی ناظم کا کہنا ہے کہ پارٹی کا ابھی نام نہیں رکھا ا لبتہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ان کی جماعت کا جھنڈا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم ٹکروں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ ہمیں ایک ہونا ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر نئی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ سابق سٹی ناظم نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے سے رنگ نکال کر اسے مدہم نہیں کرنا چاہتا۔ وہ ملک میں صدارتی نظام کے لیے کوشش کریں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا شور سنتے تھے کہ اس کے بعد دودھ کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی لیکن اس کے بعد حالات بد سے بدتر ہو گئے۔ انہوں نے انتظامی لحاظ سے نئے صوبے بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ سابق سٹی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملک میں مقامی حکومتوں کا شفاف نظام رائج کرنا چاہتے ہیں جس میں اقتدار صحیح معنوں میں یونین کونسل تک منتقل ہو گا۔