Tuesday, April 30, 2024

مصری عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا

مصری عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا
June 7, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کی عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ایک عدالتی فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔ مصر کی ایک عدالت نے فروری میں حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا جس سے ایک ماہ قبل حماس کے مسلح دھڑے القاسم بریگیڈ کے بارے میں بھی اسی نوعیت کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔ مصر کے متعدد تجزیہ کار حماس کو کالعدم قرار دی گئی اخوان المسلمین کا ایک دھڑا قرار دیتے ہیں۔ اقتدار سے ہٹائے جانے سے پہلے مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کی حکومت اور حماس میں قریبی تعلقات تھے۔ دو ہزار نو ، بارہ اور دو ہزار چودہ کے دوران غزہ کے تنازعات کے بعد متواتر کئی حکومتوں کے دور میں مصر کے انٹیلی جنس ادارے نے اسرائیل اور حماس اور حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے لیڈر محمود عباس کے الفتح کے متحارب دھڑے کے درمیان سرگرمی کے ساتھ مصالحت کی کوششیں کی تھیں۔